دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 148 رنزکا ٹارگٹ دے دیا ہے۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 148 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے، افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 147 رنز سکور کیے، افغان کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب کی شاندار بیٹنگ، مشکل وقت میں اکہتر رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
افغانستان کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ 7 رنز پر گری ، حضرت اللہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے، محمد شہزاد 8 رنز، اصغر افغان 10 رنز نجیب اللہ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے عماد وسیم 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان اورافغانستان اب تک صرف ایک ٹی20 میچ میں آمنے سامنے آئے ہیں۔2013 میں شارجہ میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری۔ پاکستان نے دلچسپ میچ کے بعد افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جس میں پاکستان نے تین وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 9 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 8 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 12 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 14 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 13 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 13 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 13 hours ago









