Advertisement

یواے ای میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو فائزرویکسین لگانے کی منظوری

شارجہ : متحدہ عرب امارات میں پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کو کورونا کی فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 1st 2021, 8:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یواے ای میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو فائزرویکسین لگانے کی منظوری

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز ابھی بھی سامنے آرہے ہیں اور ویکسین لگانے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کوہنگامی طور پر فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔

اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری سخت کلینیکل ٹرائلز کے نتیجے کی بنیاد اور امریکی ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد دی گئی ہے جس میں ویکسین کو بچوں کیلئے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے نتیجے میں اس کے مثبت اور محفوظ نتائج سامنے آئے جس سے  پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں میں قوت مدافعت مضبوط ہوئی۔

وزار ت صحت نے اعلان کیا  ہے کہ دائمی امراض میں مبتلا ایسے افراد جنہوں نے فائزر، بائیو این ٹیک اور اسپوٹنگ ویکسین لی ہے انہیں ایک سپورٹ ڈوز بھی دی جائے گی جو 18 سے 49 سال تک کے افراد کو لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں  ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فائزر/ بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ایم آر این اے کووڈ ویکسین چھوٹے بچوں میں علامات والی بیماری سے بچانے کے لیے بہت زیادہ مؤثر ہے۔ تحقیق میں 5 سے 11 سال کے بچوں میں ویکسین محفوظ اور بیماری سے بچانے کے لیے 90.7 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی۔

Advertisement
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 17 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
Advertisement