اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی کاطوفان 2سے 3 ماہ میں سیٹل ہوجائےگا، ہرچیزپرسبسڈی دینگےتوملک نہیں چل سکتا۔


وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعدمیڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، افغانستان کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، 2کروڑ30لاکھ افغانی غذائی قلت کاشکار ہیں، افغانستان کے ساتھ تاریخی بردرانہ تعلقات ہیں، موجودہ صورتحال سےافغانستان میں بچےزیادہ متاثرہورہےہیں، افغانستان میں 8 بچے بھوک کے باعث مرچکے ہیں، مسلم امہ سے اپیل ہے افغان عوام کی مدد کوآئیں۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کااجلاس اگلے ماہ اسلام آبادمیں بلارہےہیں، افغان عوام کی مددکیلئےخصوصی فنڈقائم کرنےکافیصلہ کیاہے، چاول اورگندم افغانستان کیلئےبھجوارہےہیں، پاکستان کےعوام بھی افغانستان کےعوام کی مددکرسکیں گے، افغان عوام کیلئےجوکچھ ہوسکاوہ کریں گے،افغانستان کے ساتھ تجارتی اشیاء پرٹیکسزکی چھوٹ دینےکافیصلہ کیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں، برطانیہ میں گیس کی قیمت میں 500فیصداضافہ ہوا، گیس اور تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں، گھریلوصارفین کیلئے گیس کی فراہمی کاتسلسل جاری رہےگا، کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس سستی کرنے کی منظوری دی، گیس پر سبسڈی دی گئی جس کاغلط استعمال کیاگیا، مارچ کےبعدگیس بحران کم ہوجائےگا۔
وزیراطلاعات فوادچودھریکا مزید کہنا تھا کہ افغان وزیرخارجہ کےدورےپرمعاملات طےکیےجائیں گے، کہاگیاچینی 160روپےسےاوپرچلی گئی لیکن آن لائن ایپ پرآپ 100روپےمیں منگواسکتےہیں، سیاحت کےفروغ کیلئےحکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے، ہرچیزپرسبسڈی دینگےتوملک نہیں چل سکتا، مہنگائی کاطوفان 2سے 3 ماہ میں سیٹل ہوجائےگا، اپوزیشن کومشورہ ہے پہلے پاؤں پرکھڑاہوناسیکھ لیں۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 دن قبل




