کویت کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویت کی معروف گلوکارہ شمس الاسلمی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بل گیٹس کافی ذہین شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں۔ ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں۔
گلوکارہ کاکہنا تھا کہ اسی لیے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے؟
شمس الاسلمی نے یہ ٹویٹ بل گیٹس سے متعلق ایک خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ، جس میں بل گیٹس نے خبردار کیا تھا کہ دنیا کو آئندہ چند سالوں میں جلدی بیماری چیچک کا سامنا ہو سکتا ہے، اسی لیے اس کی تحقیق کیلئے فنڈز جمع کرنے ہوں گے۔
جميل هذا الانسان نبي العصر الالكتروني عاجبني تنبؤاته ومعرفته بلي جاي انا اعرض عليه الزواج تتوقعون يوافق؟؟؟ https://t.co/H2WLlHtQeQ
— #شمس ☀️ (@shamsofficial) November 5, 2021
گلوکارہ کی اس ٹویٹ پرسوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹوئٹ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے، یہ ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا، میں اس حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی۔
یاد رہے کہ ماہ اگست میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد راہیں جدا کر لی تھیں ۔
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 9 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 9 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 6 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 8 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 8 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 6 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 8 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل