نئے فیچر میں مارک ایز ریڈ اور میٹریل 3 ایکسپریسیو ری ڈیزائن شامل ہے

جی میل استعمال کرنے والے اینڈرائڈ صارفین کے لیے گوگل نے ایپلیکیشن میں دو بڑی اپ ڈیٹس متعارف کرائی ہیں جن میں مارک ایز ریڈ فیچر اور میٹریل 3 ایکسپریسیو ری ڈیزائن شامل ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق جون میں جب جی میل صارفین کو پہلی بار Material 3 ایکسپریسیو ڈیزائن انٹرفیس ملنا شروع ہوا، تو ان باکس میں ای میلز کی فہرست کو کنٹینرز میں رکھا گیا تھا، اور ساتھ ہی ایک نمایاں سوائپ ایکشن اینیمیشن بھی متعارف کروائی گئی تھی۔ یہ ڈیزائن چند صارفین کو ہی دستیاب ہوا تھا۔
اس اپ ڈیٹ کے تحت ہیمبرگر بٹن اور پروفائل سوئچر کو براؤزر سے ہٹا کر سرچ ویو کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے۔ تاہم یہ نیا ڈیزائن ابھی تمام صارفین کے پاس دستیاب نہیں ہے۔
گوگل کے مطابق یہ تبدیلی ”سرچ ویو کو کھولنے کے لیے ایک نمایاں داخلی نقطہ فراہم کرنے“ کے لیے کی گئی ہے، خاص طور پر جب سرچ کسی پروڈکٹ کی کلیدی خصوصیت ہو۔ یہ نیا سرچ ایپ بار گوگل کیپ Google Keep میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مارک ایز ریڈ کا آپشن جو جون کے آخر سے آہستہ آہستہ متعارف کرایا جا رہا تھا اب وسیع پیمانے پر دستیاب ہے۔ تازہ ترین ورژن 2025.08.04.x میں یہ فیچر تمام ڈیوائسز پر نظر آ رہا ہے۔
اب یہ ایکشن ”ڈیلیٹ یا آرکائیو“ اور ”ریپلائی“ کے درمیان ظاہر ہوتا ہے، جو صارفین کے لیے ایک چھوٹی مگر اہم سہولت ہے، اور جی میل کے استعمال کے تجربے کو مزید بہتر بناتی ہے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل






