جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف

ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے،انہوں اس امیدکا اظہار کیا کہ ٹاس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 37رنز پر گری انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو 17گیندوں پر13رنز بناکر ملنے کی گیند پر کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے، جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے بازجوز بٹلر تھے جو کہ 53رنز کے مجموعی سکور پر 29رنز بناکر ایش سوڈھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کے باعث وکٹ گنوا گئے۔

معین علی سب سے زیادہ 51رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 41رنز کی اننگزکھیلی،لیونگسٹون17سکور بناکرآؤٹ ہوئے انگلینڈ نے مقرر20اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر رنز166 بنائے ہیں۔

کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی،ایش سوڈھی ، ایڈم ملنے اور جیمز نیشام نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

اسلام آباد : پاک فوج 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت  کے اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کو شرپسندوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس سلسلے میں پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقے میں گشت جاری ہے، کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے احتجاج کا آج تیسرا روز، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے بند، موبائل فون سروز معطل

مظاہرین کی ممکنہ پیش قدمی روکنے کے لیے ڈی چوک میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے تازہ دم دستے موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے احتجاج کا آج تیسرا روز، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے  بند، موبائل فون سروز معطل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کا آج تیسرا روز ہے، مظاہرین کی ممکنہ پیش قدمی روکنے کے لیے ڈی چوک میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے تازہ دم دستے موجود ہیں، احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند ہیں جبکہ میٹرو بس سروس اور موبائل فون سروس معطل ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر مظاہرین کی ممکنہ پیش قدمی روکنے کے لیے ڈی چوک میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے تازہ دم دستے موجود ہیں۔

مظاہرین کو اقتدار شہر سے نکالنے کے لیے انتظامیہ کا رات بھر آپریشن جاری رہا جبکہ اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے رات گئے جناح ایونیو کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔

احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند ہیں، جڑواں شہروں کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، مری روڈ تین دن سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

مری روڈ کی طرف آنی والی گلیوں اورراستوں پر کنٹینرز موجود ہیں، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لیاقت باغ راولپنڈی سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں موجود ہیں، پنجاب پولیس کی نفری جگہ جگہ تعینات اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

راستوں کی بندش کے باعث مریضوں کا اسپتال پہنچنا بھی دشوار ہو گیا ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ بند ہونے سے آن لائن کاروبار بھی شدید متاثر ہے، اس کے علاوہ میٹرو بس سروس بھی تیسرے روز معطل ہے۔ موبائل فون سروس کے حوالے سے حکام کا بتانا ہے کہ کچھ دیر میں موبائل فون سروس باضابطہ طور پر بحال کر دی جائے گی۔

اسلام آباد کی حدود میں ایکسپریس وے،کشمیر ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، مری روڈ اور ائیرپورٹ روڈ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں تاہم ریڈ زون جانے اور آنے والے تمام راستے بند ہیں ۔

اسلام آباد سے لاہور جانے کے لیے موٹروے ایم ون ٹریفک کے لیے کھلی ہے، ایم ون پر کھودی گئی خندقوں کو بھر دیا گیا 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھڑپوں میں زخمی اہلکار عبدالحمید ڈم توڑ گیا

اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے مقام پر پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران عبدالحمید زخمی ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھڑپوں میں زخمی اہلکار عبدالحمید ڈم توڑ گیا

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھڑپوں میں زخمی اہلکار عبدالحمید ڈم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے مقام پر پر پولیس اور تحریک انصاف کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار عبدالحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمز اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل افسر حمید پمز اسپتال میں زیر علاج تھے، جسے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عبدالحمید 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات تھے، وہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے اور ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید نے اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے، انہوں نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نماز جنازہ آج دن 12.30 بجے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوئیں، اس دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کی زد میں آکر کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں۔

گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll