ابوظہبی: نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا ۔


تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوورزمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر166رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 37رنز پر گری انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو 17گیندوں پر13رنز بناکر ملنے کی گیند پر کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے، جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے بازجوز بٹلر تھے جو کہ 53رنز کے مجموعی سکور پر 29رنز بناکر ایش سوڈھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کے باعث وکٹ گنوا گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی سب سے زیادہ 51رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 41رنز کی اننگزکھیلی،لیونگسٹون17سکور بناکرآؤٹ ہوئے۔
کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی،ایش سوڈھی ، ایڈم ملنے اور جیمز نیشام نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔
نیوزی لینڈ نے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ڈیرل مچل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 4 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 73رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے چوکا لگا کر اننگز کا آغاز کیا لیکن ایک گیند بعد ہی کرس ووکس کی گیند پر معین علی کو کیچ دے بیٹھے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن 11 گیندوں پر 5رنز ہی بنا سکے، لیونگسٹن نے 46 رنز بنانے، 4 وکٹیں گرنے کے بعد وکٹ پر جیمز نیشام کی آمد ہوئی جنہوں نے کرس جورڈن کے ایک اوور میں دو چھکوں سمیت 23 رنز بٹورے اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔
نیشام اور مچل نے عادل رشید کے بھی ایک اوور میں دو چھکوں سمیت 14 رنز بنائے لیکن اسی اوور کی آخری گیند پر نیشام کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لیونگ اسٹون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 5 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 7 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 5 گھنٹے قبل