جی این این سوشل

کھیل

میڈیکل بورڈ نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو فٹ قراردے دیا

البتہ میچ سے قبل انہیں رسمی طور پر ایک فٹنس ٹیسٹ ضرور دینا ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میڈیکل بورڈ نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو فٹ قراردے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دبئی :پی سی بی میڈیکل بورڈ نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا 

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک مکمل فٹ ہیں اور فائنل میچ کے لیے دستیاب بھی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور محمد رضوان جن کےبارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ " فلو " کا شکار ہوگئے ہیں . دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ البتہ میچ سے قبل انہیں رسمی طور پر ایک فٹنس ٹیسٹ ضرور دینا ہوگا۔ 

البتہ دونوں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں اور دونوں نے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ بھی کردیا ہے ۔ حیران کن طور پر پہلے پانچ میچز میں سےدو میچز میں یہ دونوں کھلاڑی مین آف دی میچ بھی رہے ہیں ۔ 

پاکستان

روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف  کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کا پاکستان کا دورہ ،چیئرمین  جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی  ،ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ امور اور دفاعی تعاون پر بات چیت   کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف  کیا۔ 

ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ کے تناظر میں خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا، سرکاری ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا، سرکاری ذرائع

سرکاری ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل دعوی کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایاکہ علی امین گنڈا پورکو ریاست کیخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کیالزامات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔خیال رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll