اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے،دفتر خارجہ
پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے، یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہیں،ترجمان


اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے جس سے خطے میں مزید استحکام پھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
ترجمان کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا اور وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، جس میں فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدر نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، صدرمسعودپزشکیان نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق ایرانی صدر اوروزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں فلسطینی مسئلے کے منصفانہ اوردوریاستی حل پر زور دیا۔
ترجمان نے مزید بتایاکہ پاکستان نے آج غزہ کے لیے امدادی سامان پر مشتمل نئی کھیپ روانہ کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر غزہ کے عوام کیلئے 18ویں کھیپ بھجوائی گئی ہے،جس میں راشن بیگز،کھانے پینے کی اشیا اورادویات شامل ہیں، مسلسل حمایت غزہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کی پرعزم یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔
شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات علاقے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، اسرائیل کے ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے،پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اپنی خودمختاری کا بھرپوردفاع کیا۔
روس یوکرین جنگ کے حوالے گفتگوکرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے، پاکستان یوکرین کی طرف سے یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، ابھی تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے الزام کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 8 hours ago

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 5 hours ago

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 10 hours ago

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 5 hours ago

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 6 hours ago

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 5 hours ago

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 10 hours ago

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 5 hours ago

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 5 hours ago

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 7 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 9 hours ago

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 5 hours ago