جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

انڈونیشیا کی مذہبی کونسل کے علماء نے کریپٹوکرنسی کو حرام قراردےدیا

جکارتا: مذہبی کونسل کےعلماء  کی جانب سے  فتویٰ دیا گیا ہے جس میں  مسلمانوں کو کریپٹو کرنسی  کے استعمال سےمنع کیاگیاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انڈونیشیا کی مذہبی کونسل کے علماء نے کریپٹوکرنسی کو حرام قراردےدیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق انڈونیشیا کی مذہبی کونسل کے علماء نے کریپٹوکرنسی کو حرام قراردےدیا ہے ، مذہبی کونسل کےعلماء  کی جانب سے  فتویٰ دیا گیا ہے جس میں  مسلمانوں کو کریپٹو کرنسی  کے استعمال سےمنع کیاگیاہے۔

قومی علما کونسل کے سربراہ اسروون نیام شولح  نے کہا ہے کہ  اگر کریپٹو کرنسی بطور شے یا ڈیجیٹل اثاثہ شرعی اصولوں کی پابندی کر سکتی ہے اور واضح فائدہ دکھا سکتی ہے، تو اس کی تجارت کی جا سکتی ہے۔قومی علما کونسل  ملک میں شریعت کی تعمیل کا اختیار رکھتا ہے ، وزارت خزانہ اور مرکزی بینک اسلامی مالیاتی امور پر ان سے مشاورت کرتے ہیں۔

اگرچہ قومی علما کونسل کے فیصلے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انڈونیشیا میں تمام کریپٹو کرنسی ٹریڈنگ روک دی جائے گی، یہ حکم نامہ مسلمانوں کو اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے سے روک سکتا ہے اور مقامی اداروں کو کرپٹو اثاثے جاری کرنے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ بینک انڈونیشیا،  مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی پر غور کر رہا ہے، ابھی تک کسی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

کھیل

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

شان مسعود کپتان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،سعود شکیل پلئینگ الیون میں شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا ،عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود نے کہا کہ ہمیں فوکس کرنا ہے کس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو قابو کرسکتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم کا اسٹائل معلوم ہے انہوں نے کس طرح کرکٹ کھیلنی ہے، انگلینڈ کیخلاف آخری سیریز میں جیت کے بہت قریب تھے۔

شان مسعود نے کہا کہ بین اسٹوکس دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈر میں شمارہوتا ہے، انگلینڈ کی اسٹرینتھ ایک کھلاڑی سے کم نہیں ہوگی، ناتجربہ کار کھلاڑی دونوں ٹیموں میں ہیں۔ اسپنرز کی سلیکشن میں مستقل مزاجی دکھانا ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کی انجری کے سبب روٹیشن کرنا پڑتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے جل تھل ہو گیا تھا، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں پھالیہ، کامونکی، وزیر آباد، شرقپور شریف، مریدکے اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll