کیچی بیگ، قمبرانی روڈ اور بشیر چوک سے 20 سے زائد بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال لایا گیا، ڈاکٹرز کا بیان


کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مبینہ طور پر مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
سول اسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سریاب کے علاقوں کیچی بیگ، قمبرانی روڈ اور بشیر چوک سے 20 سے زائد بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال لایا گیا۔
ڈاکٹر عبدالہادی کے مطابق متاثرہ بچوں سے متعلق مبینہ طور پر بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے ایک آئس کریم کھائی تھی جو مضر صحت تھی۔
ڈاکٹر عبدالہادی نے مزید بتایا کہ8 بچوں کو ابتدائی طبی امدا دکے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ12 بچوں کو ابھی تک نگہداشت میں رکھا گیا تاہم کسی بچے کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
دوسری جانب پولیس نے والدین کی اطلاع پر آئس کریم فروخت کرنے والے کی تلاش شروع کردی۔

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 8 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 4 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 7 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 3 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 6 گھنٹے قبل

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل