Advertisement
تجارت

قومی ائر لائن اورائیر کینیڈا کے طیارے آمنے سامنے، واقعے کی رپورٹ جاری

کراچی: کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) اور ایئر کینیڈا کے طیارے رن وے پر آمنے سامنے آجانے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 16th 2021, 5:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ائر لائن اورائیر کینیڈا کے طیارے آمنے سامنے، واقعے کی رپورٹ جاری

تفصیلات کے مطابق کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعےکی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا  ہےکہ ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پرواز بغیر کلیرنس ٹیکسی وے میں داخل ہوئی، پی آئی اے پرواز پائلٹ ہولڈ شاٹ لائن سے ٹیکسی وے پر چلا گیا، طیارے کے کپتان کی مبینہ غفلت کے باعث حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

کینیڈین سی اے اے نے اپنی رپورٹ کے متن  میں کہا کہ ایئر کینیڈ ا کا طیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے حتمی مرحلے پر آچکا تھا، پی آئی اے طیارہ ٹیکسی وے پر آنے کے باعث ائیر کینیڈا طیارے کو گوراونڈ کے لیے کہا گیا۔

ی آئی اے طیارے کو ٹیکسی کرتے دیکھ کر ایئر کینیڈا کو 15منٹ تاخیر سے لینڈ کرایا گیا، ائیر کینیڈا کے طیارے کو گوراونڈ کرانے کے بعدلینڈ نگ کی اجازت دی گئی۔

سی سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرولر کی کارروائی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا ، ٹورنٹو ائیر پورٹ پر 17اکتوبر کو پی آئی اے بوئنگ 777اورائیرکینیڈا بوئنگ 777آمنے سامنے آگئے تھے۔ 

دوسری جانب قومی ایئرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مبینہ غفلت پر ایئر لائن انتظامیہ پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے۔

Advertisement
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 14 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 9 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 14 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 9 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
Advertisement