جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ صنم جنگ نے اہم انکشاف کر دیا

لاہور: اداکارہ صنم جنگ نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر اور وہ دونوں بچپن کے ہی دوست تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ صنم جنگ نے اہم انکشاف کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں بچپن کے ہی دوست تھے اور زمانہ طالب علمی سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

وہ ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور بعد میں ان کے اسکول تبدیل ہوئے لیکن پھر وہ ایک دوسرے سے ملے تب تک وہ بڑے ہو چکے تھے۔ دونوں کے خاندان والے ایک دوسرے کو جانتے تھے اس لیے شادی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پائلٹ ہیں اور اس وقت وہ امریکہ کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں۔ ان کے شوہر کچھ عرصہ پاکستان میں بطور پائلٹ کام کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ شادی کے ابتدا میں وہ میرے شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے پریشان ہوئے تھے تاہم اب ایسا نہیں ہے۔ 

خیال کہ اداکارہ کی شادی 2016 میں سید عبدل قسام جعفری سے ہوئی جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

 

 

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔

پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی 20  میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار آبائی علاقوں میں سپردخاک

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار  آبائی علاقوں میں سپردخاک

راولپنڈی: ہرنائی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ شہید حوالدار نور احمد کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے برکھان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔a

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے و ایمان کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال  کر گئے۔

الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔

رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll