سلمیٰ آغا نے بتایا کہ جب انہوں نے پولیس کو واقعے کے متعلق بتایا تو پولیس آفیسر نے انہیں کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں تین گھنٹے لگیں گے اور میرا کیس درج نہیں کیا گیا۔


ممبئی : اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے آج ٹوئٹر کے ذریعے ممبئی پولیس کو واقعے کے بارے میں مطلع کیا، ان کے علاقے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ اداکارہ سلمیٰ آغا نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہفتے کے روز ممبئی کے مضافاتی علاقے ورسووا میں ایک کیمسٹ کی دوکان تک رکشے میں سفر کررہی تھیں جب ہی دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کا بیگ چھین لیا۔
سلمیٰ آغا نے بتایا کہ ان کے بیگ میں دو موبائل فونز، نقدی، چابیاں اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں۔ واقعے کے فوراً بعد اداکارہ ورسووا پولیس اسٹیشن گئیں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا لیکن اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایف آئی آر رجسٹر نہیں کی گئی۔
سلمیٰ آغا نے بتایا کہ جب انہوں نے پولیس کو واقعے کے متعلق بتایا تو پولیس آفیسر نے انہیں کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں تین گھنٹے لگیں گے اور میرا کیس درج نہیں کیا گیا۔
جب پولیس سے ایف آئی درج کرنے میں تاخیر کے متعلق پوچھا گیا تو ورسووا پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہم واقعے کے روز ہی ایف آئی آر درج کرتے ہیں۔ لیکن اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور وہ بعد میں آئیں گی۔ ہم نے ان سے دوبارہ رابطہ کیا لیکن وہ دوبارہ نہیں آئیں۔ ہم اسی وقت ایف آئی آر درج کریں گے جب اداکارہ پولیس اسٹیشن آئیں گی۔

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- ایک دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک دن قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- ایک دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- ایک دن قبل








.jpg&w=3840&q=75)
