ایشز سیریز سے قبل ٹم پین کے اپنے ہی کلب تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں انہیں قیادت سے دستبردار ہونا پڑا۔

میلبرن : آسٹریلیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔
ایشز سیریز سے قبل ٹم پین کے اپنے ہی کلب تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں انہیں قیادت سے دستبردار ہونا پڑا۔
ٹم پین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ قیادت سے دستبردار ہوگئے ہیں، فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن ان کے اور ان کی فیملی اور کرکٹ کے لیے یہی اچھا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ پیغامات کے معاملے پر افسوس ہے وہ پیغامات عوام کے سامنے آئے تو کپتانی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹم پین نے کہا کہ ان کا عمل آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اور کمیونٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹم پین نے 18-2017کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی ایک سابق خاتون ملازم کو نازیبا پیغامات بھیجے تھے، اس وقت ان پیغامات کا تبادلہ ہوا بعد میں خاتون نے مختلف فورم پر شکایات بھی کیں۔
VIDEO: Tim Paine abruptly quits as Australian Test cricket captain, telling a press conference in Tasmania that his decision comes after an explicit "private text exchange" with a female colleague pic.twitter.com/ldkdiwO7lB
— AFP News Agency (@AFP) November 19, 2021
ایک مرتبہ پھر یہ معاملہ میڈیا میں آنے پر اسکینڈل کی شکل اختیار کر گیا اور ایشیز سیریز جس میں تین ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ، ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بھی ہو چکا تھا، ایسے میں ٹم پین نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا ہے ،جو کرکٹ آسٹریلیا نے منظور کرلیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے کپتان کا اعلان جلد ہو گا ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والی تحقیقات میں ٹم پین کا عمل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں تھا لیکن بورڈ ٹم پین کےعمل کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا۔ ٹیم پین کے مستعفی ہونے کے بعد فاسٹ بولر پیٹ کمنز اور اسٹیو اسمتھ آسٹریلوی ٹیسٹ کی کپتانی کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سریز 8 دسمبر سے شروع ہوگی۔

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 4 hours ago

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- an hour ago

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- an hour ago

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 2 hours ago

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 3 hours ago

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 3 hours ago

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 3 hours ago

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 2 hours ago

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ
- 3 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 2 hours ago

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- 3 hours ago