Advertisement

شعیب ملک کے بیٹے کی طبیعت  ناساز، آج کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے

ڈھاکہ : پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک آج کا میچ نہیں کھیلیں گے ، وہ  اپنے بیمار بیٹے کو دیکھنے کیلئے  اسکواڈ چھوڑ کر دبئی جائیں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 22nd 2021, 2:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شعیب ملک  کے بیٹے کی طبیعت  ناساز، آج کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی  شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث  بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

 امکان ہے کہ افتخار احمد ان کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔

شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا۔

اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں اہلخانہ کے ہمراہ قیام کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل دوپہر 3 بجے ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگا۔ باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے۔ وہ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 8 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 10 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 6 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 4 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 10 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
Advertisement