جی این این سوشل

تفریح

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

ویب ڈیسک :ماضی کے مشہور اداکار اور لالی ووڈ کےچاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 38  برس گزر گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔وحید مراد فلم تقسیم کار نثار مراد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی ہیرو کو اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی وحید مراد کے حصہ میں آئی۔ وحید مراد کا ہر اندازنرالا تھا اور فلم میں کردار جاندار تھا۔پروڈیوسر کے طور پر وحید مراد نے اپنے والد کے قائم شدہ فلم آرٹس کے تحت فلم "انسان بدلتا "ہے سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا ۔ اس کےبعد انہوں نے فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے اور بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم "اولاد"اگست 1962ءمیں ریلیز ہوئی جس میں وحید مراد نے بطور سپورٹنگ ایکٹر اپنا کردار ادا کیا ۔1964 میں" ہیرا پتھر"خود پروڈیوس کی اور مرکزی کردار ادا کیا ۔

ان فلموں کے منظر عام پر آنے کے بعد وحید مراد کی بہترین ادکاری نے انہیں بے انتہا مقبولیت دی ۔ وحیدمراد کی1966 میں بنے والی فلم "ارمان" نے باکس آف کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ چاکلیٹی ہیرو کو اصل شہرت اپنی ذاتی فلم ’ہیرا اور پتھر‘ سے حاصل ہوئی جبکہ وحید مراد کو پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم "ارمان‘"کا فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

1967میں، انہوں نے دیور بھابی، دوراہا، انسانیت اور ماں باپ جیسی لازوال فلموں میں معروف اداکاری کیا ۔ سینما گھروں میں 50 ہفتے مکمل کرنے والی فلم "دیور بھابی" ان کی بہترین فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ فلم "انسانیت" میں وحید مراد نے ایک سرشار ڈاکٹر کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وحید مراد نے دیگر اور فلموں میں اداکاری کی ۔ ان کے پرستاروں نے ان کا لباس، انداز اور ہیئر اسٹائل تک کاپی کیا۔  

وحید مراد نے 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پشتو اور آٹھ پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے فلم" سمندر"اور "اشارہ"میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا ، 1980 میں وحید مراد ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا اور پلاسٹک سرجری کروانا پڑی اور 23 نومبر1983 کو صرف 45 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔

انہیں فلم "ہیرا اور پتھر"، "ارمان"، "عندلیب "اور "مستانہ ماہی" میں بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈ، جبکہ  2002 میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

ان کی وفات کے 27 سال بعد 2010 میں انہیں ستارہ امتیاز سےبھی نوازا گیا ۔ خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد نے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ۔

 

تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے۔

نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، معاہدہ رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان نے آخری جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی تھیں۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کا مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، ترجمان وائٹ ہائوس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل نے رفح کے کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات کو سننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے سرحدی شہر رفح پر حملہ کرنے سے پہلے امریکی خدشات اور خیالات کو سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ترجمان وائٹ ہائوس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مناسب اور قابل اعتبار منصوبہ کے بغیر رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے۔

جان کربی نے کہا کہ جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رفح آپریشن سے متعلق اگلے ہفتے اسرائیلی حکام سے ملاقات کرینگے اور غزہ میں  عارضی جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھیں گے جسے واشنگٹن کم از کم چھ ہفتوں تک جاری رکھنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

ملزمان نے دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹے ، ایف آئی اے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی میں جعلی کمپنی کھول رکھی تھی۔ دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے۔

حکام نے بتایا کہ طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018 -2021 کے دوران جعلی کمپنیاں بنائیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ کمپنی کا عملہ لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کر تا تھا، 5 ہزار سے زائد متاثرین نے 263 کروڑ روپے جمع کروائے تھے۔ متاثرین کو 18 ماہ میں سرمایہ کاری دگنی کرنے کا لالچ دیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے خاتون کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll