جی این این سوشل

علاقائی

این اے 133 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی

لاہور: این اے 133 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے حتمی  پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این اے 133 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ 5دسمبر کو ہوگی،حلقہ میں 4لاکھ 40 ہزار485 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 6ہزار927ہے جبکہ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار  558 ہے۔

این اے 133میں ضمنی الیکشن کیلئےکل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، 100پولنگ اسٹیشنز مردوں کے اور100پولنگ اسٹیشن خواتین کے ہیں۔ضمنی انتخاب کیلئے54مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ 

این اے 133میں831پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے436پولنگ بوتھ مردوں کے اور395پولنگ بوتھ خواتین کے ہوں گے۔

خیال رہے کہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی 2018 کے جنرل الیکشن میں پرویز ملک پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کو شکست دے کر میمبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 

ٹیکنالوجی

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبول وڈیو ایپ کو فروخت کرنے یا امریکا میں پابندی عائد کرنے والے قانون پاس کیے جانے کے بعد اس کا کمپنی کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ بائٹ ڈانس کا ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کی جانب سے ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں، اس پوسٹ میں مضمون کا ایک سکرین شاٹ بھی شامل ہے جس پر چینی حروف میں’’جھوٹی افواہ‘‘ کی مہر لگی ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کردی ، پینٹا گان

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ   نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع  کردی ، پینٹا گان

پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایک عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا مقصد غزہ میں اشد ضروری امداد کی ترسیل کو بڑھانا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی فوجی جہازوں نے سمندر میں عارضی بندرگاہ اور کاز وے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بندرگاہ مئی کے شروع میں فعال ہو جائے گی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ کچھ قسم کے مارٹر حملوں نے ساحلی علاقے کے قریبی حصے کو کم نقصان پہنچایا جو بالآخر امداد کی ترسیل کی جگہ بن جائے گا۔فلسطینی شہری امور کے ذمہ دار اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بدھ کو شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے دورے کے دوران اُس مقام پر مارٹر فائر کیے جہاں انسانی ہمدردی کے امور انجام دیے جا رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا۔بحری امداد کی ترسیل کا عمل کیسے ہو گا اس حوالے سے فوجی اہلکار نے بتایا کہ امداد سب سے پہلے قبرص میں آئے گی جہاں اس کی سکریننگ کی جائے گی اور ترسیل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اس کے بعد امداد کو تجارتی جہازوں پر غزہ کے ساحل سے میلوں دور تیرتے پلیٹ فارم تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں اسے چھوٹے جہازوں میں منتقل کیا جائے گا جو مدد کو ایک بندرگاہ تک لے جائیں گے۔اس کے بعد ٹرک امداد کو پلیٹ فارم سے نیچے لے جائیں گے جہاں سے تقسیم کار اسے غزہ لے جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

امریکی اور پاکستانی حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس ہوا۔

امریکی مشن کے ترجمان تھامس  نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے جیسے اقدامات دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے پانچ ارب ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم سات ارب ڈالر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll