برلن : یورپی ملک جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی ہفتہ وار اوسط تعداد ایک نئی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں کورونا کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے ، جرمنی کے وزیر صحت نے کورونا وائرس کےکیسزمیں "ڈرامائی" اضافے پر قابو پانے کے لئے مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے ۔ جرمن وزیر صحت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ" موسم سرما کے اختتام تک انہیں یا تو کوویڈ ویکسین لگائی جائے گی، وہ ٹھیک ہو جائیں گے یا مر جائیں گے"۔
وزیر صحت نے اپنے بیان میں سردیوں میں انفیکشنز کی تعداد میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی ۔
کئی یورپی ممالک نے انفیکشن میں اضافے کے باعث پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ایک لاکھ آبادی میں کورونا کے نئے کیسز کی ہفتہ وار اوسط اب 400 تک پہنچ گئی ہے۔
جرمنی کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ اس لہر کے دوران یومیہ بنیادوں پر اتنی زیادہ نئی انفیکشنز دیکھنے میں آ رہی ہیں، جتنی گزشتہ لہروں کے دوران دیکھنے میں نہیں آئی تھیں۔

جرمنی میں ویکسی نیشن کا ریکارڈ
یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک جرمنی میں سب سے کم آبادی نے کوویڈ کی ویکسی نیشن کروائی ہے ۔ اب تک صرف 67 فیصد جرمن باشندوں کی مکمل ویکسینیشن ہوئی ہے اور بہت سے شہری کورونا ویکسین لگوانے میں تاحال ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ ہیلتھ ایجنسی کے مطابق جرمنی نے پیر کے روز مزید 30,643 کیسز کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے وبائی مرض کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی تعداد 5.3 ملین سے تجاوز کرگئی ہے ۔
ویکسینیشن لازمی کر دینے کی تجویز کی حمایت میں اضافہ
جرمنی میں نئی کورونا لہر کے دوران متاثرین اور شدید بیمار ہو جانے والے نئے مریضوں میں اکثریت ایسے شہریوں کی ہے، جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے ۔ کئی ہسپتالوں نے تنبیہ کی ہے کہ آئندہ دنوں میں انہیں ملک میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہو جانے کے باعث غیر معمولی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے ایک سال قبل کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ 19 کا علاج صرف اور صرف خود کو سب سے علیحدہ کر کے لاک ڈاؤن کی سخت پاسداری کر کے ہی ممکن تھا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago




