جی این این سوشل

پاکستان

بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے: فواد چوہدری 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے: فواد چوہدری 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  کاکہنا ہے  کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین میزائل پروگرامز میں سے ہے۔زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے ، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید موثر ہو گی ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔

 

پاکستان

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود ہے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، احمد حق طلب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ضمنی الیکشن میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس کے طور پر استعال ہوں گے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll