Advertisement

پنجاب : مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور:  کاؤنٹر ٹیررزم  ڈیپارٹمنٹ پنجاب  کی  بڑی کارروائی ، مختلف شہروں سے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 29 2021، 6:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب : مختلف شہروں میں سی ٹی  ڈی کا آپریشن ، 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی  کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنزکیا گیا  ہے ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 29 آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی  ڈی  کی جانب سے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔

ترجمان  نے بتایا کہ ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا، تمام  ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے۔ 

Advertisement