جی این این سوشل

کھیل

میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکرلیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق میسی ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی بن گئے ہیں،انہوں نے ساتویں مرتبہ بیلن ڈی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

34 سالہ میسی نے ارجنٹائن کو کوپا امریکا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جو ان کا ملک کیلئے پہلا انٹرنیشنل اعزاز بھی تھا جبکہ میسی نے سال 2021 میں 40 گول کیے۔

اس موقع پر میسی کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے سوچا تھا کہ یہ آخری بار ہے اور لوگ بھی  پوچھنے لگے تھے کہ میں کب ریٹائر ہو رہاہوں؟ لیکن اب یہاں ایوارڈ کیلئے موجود ہوں اور بہت خوش ہوں۔

پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی دوسرے، اٹلی کے مڈفیلڈر جورجینہو تیسرے اور فرانس کے کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔

کھیل

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئر لینڈ کا کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل  اپنی ٹرینگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 25، تیسرا 28 اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سیریز کے بعد ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے تین میچز کھیلے، جس میں پاکستان 2 میچ جیتنے میں کامیاب ہواتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

5 سال پورے کئے تو تبدیلی نظر آئے گی، مریم نواز

آئندہ پانچ سال میں پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہوگا جہاں مفت علاج کی سہولت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 سال بعد پورے کئے تو تبدیلی نظر آئے گی، مریم نواز5 سال  پورے کئے تو تبدیلی نظر آئے گی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت پانچ سال پورے کر گئی تو پاکستان اور پنجاب تبدیل نظر آئے گا۔

پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں، مجھے ابھی آئے 2 ماہ ہوئے ہیں، 2 ماہ میں تو لوگ وعدے کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے، مریم نواز نے 2 ماہ میں پھولنگر میں نیا ہسپتال بنا دیا ہے، ہم نے کنٹینرز کے اوپر پورا ہسپتال کھڑا کر دیا ہے، آپ کے گاؤں میں ہسپتال چل کر آئے گا اور علاج کرے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے 200 کلینکس آن وہیلز آپ کی دہلیز تک پہنچ کر علاج کریں گے، کلینکس آن وہیلز کی سہولت سے 30 ہزار لوگوں کا علاج ہو چکا ہے، آئندہ پانچ سال میں پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہوگا جہاں مفت علاج کی سہولت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روٹی 25 روپے سے 15 روپے پر آگئی ہے، ہم نے پنجاب میں 590 سڑکیں بنانے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، پنجاب کی کوئی سڑک 5 سال بعد ٹوٹی ہوئی نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ہدایت ہے غریبوں کی فلاح کیلئے کام کریں، اپنے ایم پی ایز کو کہتی ہوں پولیس والوں کی سفارشیں کرنا چھوڑ دیں، جب سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگز ہوں گی تو پولیس پرفارمنس نہیں دے سکتی، مجھے پنجاب کے 13 کروڑ عوام کا مفاد زیادہ عزیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی نوازشریف کی حکومت آتی ہے سازش کے ذریعے ختم کر دی جاتی ہے، اب نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے، اس کو رکنے نہیں دینا، شہباز شریف اور مریم، نوازشریف کے سپاہی ہیں، حکومت نوازشریف کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: مصر کیساتھ رفاح کی سرحد تاحال بند، امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ

امدادی ٹیمیں ہر جگہ ہرممکن طور سے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اقوام متحدہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: مصر کیساتھ رفاح کی سرحد تاحال بند، امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ

غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امداد پر پابندیوں اور محفوظ رسائی میں مشکلات کے باعث علاقے میں قحط کا خطرہ برقرار ہے۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں ہر جگہ ہرممکن طور سے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم مصر کے ساتھ رفاح کی سرحد تاحال بند ہے اور جنگ کے باعث اسرائیل کے ساتھ کیریم شالوم کی سرحد تک محفوظ رسائی میسر نہیں۔

حالیہ دنوں غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین لڑائی میں مزید شدت آ گئی ہے۔

شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ اور جنوبی شہر رفاح میں لڑائی کے باعث امداد کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 450000لوگ غزہ سے انخلا کر چکے ہیں جبکہ اسرائیل کے احکامات پر شمالی غزہ سے مزید ایک لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انرا کا کہنا ہے کہ لوگ تحفظ کی تلاش میں جہاں جگہ ملے وہیں کا رخ کر رہے ہیں تاہم غزہ میں تحفظ نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی۔

انرا نے بتایا ہے کہ سات ماہ سے جاری جنگ اور خوراک و طبی سہولیات کی شدید قلت کے باعث غزہ میں کم وزن بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ ادارے نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پناہ گزین گھرانے میں پیدا ہونے والی بچی کے بارے میں بتایا ہے جس کا دو ہفتے کی عمر میں وزن دو کلوگرام سے بھی کم ہے۔

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت اور انہیں خوراک مہیا کرنے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ ادارے نے لوگوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے مقوی کھجوریں مہیا کی ہیں۔ ان میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہیں کئی روز سے خوراک میسر نہیں آئی تھی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ بچوں میں غذائی قلت انتہائی تیز رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ دو سال سے کم عمر کے ایک تہائی بچے غذائی قلت یا جسمانی کمزوری کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کے پاس غزہ بھر کی 22 لاکھ آبادی کو امداد مہیا کرنے کے ذرائع موجود ہیں تاہم اس کے لیے جنگ بندی ہونا ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll