اسلام آباد: کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے بچاؤ کے لیے کل سے بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے بچاؤ کے لیے کل سے بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پہلے مرحلے میں پچاس سال سے زائد افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں ہیلتھ کئیر ورکرز اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی، کمزور قوت مدافعت کے افراد کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری قرار نہیں دیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے ایس اوپیز کے حوالے سے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک ویکسینیشن کرانے والے افراد کو اجازت ہوگی، کراچی ، سکھر اور سانگھٹر میں 70 فیصد جبکہ دیگر شہروں میں 50 فیصد کی کی اجازت ہوگی، ہوم ڈیلیوری، ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کی جاسکے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز میں آؤٹ ڈور تقریبات کا انعقاد 1000 مہمانوں کے ساتھ کیا جاسکے گا، شادی ہالز میں 500 مہمانوں کے ساتھ ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی، سندھ میں کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک ہوں گے، پارکس یس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے، سندھ بھر کے مزارات ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈور جمز بھی ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے، ریلوے سروس 80 فیصد گنجائش کے ساتھ جاری رہے گی، فیصلے کا اطلاق 15 دسمبر تک ہوگا۔

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 3 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 5 گھنٹے قبل