جی این این سوشل

علاقائی

اسکول بس کو حادثہ : دو طالبات ، ایک ٹیچر جاں بحق ، 25 سے زائد زخمی

جہلم : ریسکیو کے مطابق نجی اسکول کے طلبہ اساتذہ کے ہمراہ لاہور سے مری جارہے تھے کہ اسکول بس بے قابو ہوکر ریلوے لائن پر جاگری۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسکول بس کو حادثہ : دو طالبات ، ایک ٹیچر جاں بحق ، 25 سے زائد زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  لاہور سے مری جانے والے اسکول طلبہ پر قیامت ٹوٹ پڑی، جی ٹی روڈ پر دینہ کے قریب اسکول بس کو حادثہ ،حادثے میں  دو طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو کے مطابق نجی اسکول کی بس جس میں طلبہ اور اساتذہ سوار تھے ، لاہور سے مری جارہے تھے کہ اسکول بس بے قابو ہوکر ریلوے لائن پر جاگری۔امدادی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پہنچ کر لاشوں و زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کیا،زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے  دینہ میں اسکول بس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ  زخمیوں کو علاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی

آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں  ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ  کرے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں،  ہم صورت  چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے  اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے  آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب  ان  کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی  کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد  کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو   کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی  ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

چلڈرن ہسپتال لاہور  میں علاج کےلیے آنے والے والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا،

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں سے آئے ہوئے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔

 حادثے کا واقع اسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے والے پارک میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں جا گرا، بچے کو  جب باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔

بچے کے والدین  کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہسپتال میں  گٹر کے مین ہول کا کھلا ہونا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران  طبیعت ناساز

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووندا کو ہفتےکے روز جَلگاؤں میں ایک ریلی کےدوران طبیعت بگڑنےپر ممبئی کے ایک اسپتال لےجایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران  طبیعت ناساز

بالی وڈ اداکار اور شیو سینا کےرہنما گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران  طبیعت بگڑ گئی جس کےبعد انہیں ائیرلفٹ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پرگووندا نےہلکی جسمانی تکلیف کی شکایت کی، لیکن جلد ہی انہیں سینےمیں شدید درد اور ٹانگوں میں تکلیف ہوئی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووندا کو ہفتےکے روز جَلگاؤں میں ایک ریلی کےدوران طبیعت بگڑنےپر ممبئی کے ایک اسپتال لےجایا گیا۔ 

تاہم ڈاکٹروں کےمشورے پرانہیں فوری طور پر ائیر لفٹ کے ذریعے ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق اب تک گووندایا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اداکار کی  صحت کے بارےمیں کوئی بیان جاری نہیں کیا  گیا جس کی وجہ سے ان کےمداح اور حامی تشویش میں مبتلا ہیں۔ 


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گووندا  اپنی رہائش گاہ پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگنے سےزخمی ہوئےتھے۔

اداکار کے مینیجر نے بتایا تھا کہ لائسنس یافتہ ریوالورالماری میں رکھنے کے دوران گرگیا تھا اور غلطی سے فائر ہوگیا، شکر گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں۔

واضح رہے کہ  گووندا کو اسپتال میں علاج کےبعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll