اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے جمہوری طریقہ سے فیصلہ کیا جائے۔


تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو پاکستان اور بھارت کے بارے میں اقوام متحدہ کے کمیشن نے ایک قرارداد پیش کی جس میں جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کی ضمانت دی گئی ، آج اقوام متحدہ کے اس وعدے کو 73 سال ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے جمہوری طریقہ سے فیصلہ کیا جائے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے متعلق عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے کی حقیقت کی جانب دلانا ہے جو ابھی تک پورا نہیں ہوا، ان مشکل سات عشروں میں کشمیریوں کی تین نسلوں کو بھارتی غاصب فورسز کے ہاتھوں مصائب کا سامنا کرنا پڑا جو کہ اقوام متحدہ کے ان سے کئے گئے وعدے کو عملی شکل دینے کے منتظر ہیں ، 70 سالہ نشیب و فراز کے باوجود بھارت کی جانب سے کئے گئے اپنے وعدوں پر عملدرآمد سے انکار ، بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام نہ کرنے کے باعث یہ تنازعہ جموں و کشمیر ابھی تک حل طلب ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی گئی ہے، بھارت نے نئے ڈومیسائل قوانین نافذ کئے ہیں اور زمین کے ملکیتی قوانین میں ترمیم کی ہے جس کا مقصد مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے منشور ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور جنیوا کنونشن سمیت عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وبا کی صورتحال کے تناظر میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو دہرے لاک ڈائون کا سامنا ہے،لاک ڈائون اور کورونا وبا کے باعث بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں 9.5 ارب ڈالر کے معاشی نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بھارتی قابض فورسز ماورائے عدالت قتل ، جعلی مقابلے، کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی غیر قانونی گرفتاریوں، مواصلات کی بندش، کشمیری سیاسی قائدین ، پرامن مظاہرین پر مظالم، پیلٹ گنز کا استعمال اور اجتماعی سزا کے طور پر پورے گائوں کو منہدم کرنے سمیت کشمیریوں کو دبانے کیلئے سخت مظالم ڈھا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں شرمناک استثنیٰ کے ساتھ ریاستی دہشت گردی کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کو بے معنی طاقت سے روکنے میں کامیاب ہو گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا احتساب کرے اور تنازعہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی ان کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کشمیریوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 10 hours ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 11 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 16 hours ago
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 15 hours ago

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 13 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 10 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 13 hours ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 12 hours ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 13 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 12 hours ago

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 13 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago






.webp&w=3840&q=75)






