جی این این سوشل

علاقائی

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کورونا حملوں کی زد میں، 5 سکول بند کرنے کی سفارش

اسلام آباد: ڈی ایچ او کی جانب سے 5 سکول کو بند کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کورونا حملوں کی زد میں، 5 سکول بند کرنے کی سفارش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کے نتائج آنا شروع ہوگئے، متعدد تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کورونا کی گرفت میں آگئے، ڈی ایچ او کی جانب سے 5 سکولز کو بند کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ْ

ماڈل سکول فار گرلز ایف سکس ٹو، جی سکس 1/2 بند کرنے کے لیے مراسلہ جاری،  اسلام آباد ماڈل سکول iv شکریال اور جی ٹین فور بھی بند کرنے کی سفارش بھی کردی گئی، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں تین یا تین سے ذائد کیسز رپورٹ ہونے پر گذشتہ روز بھی دو ادارے سیل کئے گئے تھے۔

دنیا

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ 
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی بحری فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9 بجکر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔
 بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار 10 افراد ہوئے جن کی نعشیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، وزارت آئی ٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہے جب کہ مارچ 2023 میں آئی ٹی برآمدات میں 225 ملین امریکی ڈالر اضافہ ہوا تھا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ ڈالر تھیں۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق فروری 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 19 فیصد بڑھیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

عمران خان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے کیونکہ ان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ یہ عمران خان کو مزید جیل میں نہیں رکھ سکتے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو انہوں نے عمران خان پر کیسز بنائے اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر ہمیں اعتماد نہیں ہے لیکن باقی چھ ججوں نے جو بہادری کا مظاہرہ کیا ہے تو ہماری امیدیں اپنی عدلیہ سے ابھی بھی وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک رہا ہو جائیں گے۔

اس قیصر نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان نے الائنس بنانے کی ذمہ داری دی جو میں نے پوری کی اور اب الائنس کو مزید بڑھائیں گے ، الیکشن دھآ ندلی پر ہمارا ون پائنٹ ایجنڈا ہے جو سیاسی جماعتیں اس الیکشن پر تحفظات رکھتی ہے انکو ساتھ لے کر چلیں گے 

واضح رہے چار روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں جو جلد عدالتوں سے اڑ جائیں گے اور وہ عوام کے درمیان ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll