جی این این سوشل

کھیل

ون ڈے سیریز: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا

کیپ ٹاون: ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میچ میں چار رنز سے شکست دیدی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ون ڈے سیریز: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارت کے شیر ساؤتھ افریقہ میں جا کر ڈھیر، ساؤتھ افریقہ کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست ہوگئی،ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میچ میں 4  رنز سے شکست دیکر  تین میچزکی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

 خود کو دنیائے کرکٹ کی نمبرون ٹیم کہنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ کی ناتجربہ کار ٹیم کے سامنے بیٹنگ کرنا ہی بھول گئی۔ پہلے ٹیسٹ سیریز  ہاری اور اب ون ڈے میں بھی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی ۔

جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں جیت کیلئے 288رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بھارت کی ٹیم صرف 283 رنز بنا سکی۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 65، دھون نے 61 جبکہ دیپک چاہار 54 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان

پاک ، چین تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ، چین تمام منصوبے  جلد مکمل کرنے  کا عزم

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تمام منصوبے مکمل کرنے اور اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اورچین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تمام منصوبے مزید بہتر بنانے جا عزم کرتا ہے ۔

فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی بات چیت کی اور باہمی امن وخوشحالی کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسحق ڈار نے چین کے اہم معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تر روابط کی اہمیت پر زوردیا۔

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

معروف باکسر عامر خان کو ایک دن کے لیے کیپٹن کا اعزاز

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف باکسر عامر خان کو  ایک دن کے لیے کیپٹن کا  اعزاز

معروف باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج نے ایک دن کے لیے کیپٹن کے اعزازی عہدے سے نوازا ہے۔  

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  انہوں نے نوجوان باکسرز کو تربیت دینے کے لیے پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیاں کھولنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے  کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے ۔

رپورٹ میں امتیازی قوم پرست پالیسیاں تشکیل دینے اور بھارت میں رہنے والی اقلیتوں پر دبائو ڈالنے کیلئے نفرت انگیز بیانات جاری کرنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں پر فرقہ وارانہ تشدد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس سے اقلیتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ۔

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll