لاہور: پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔


تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
لاہور قلندرز:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان
ملتان سلطانز:
محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ
پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے 15 فروری تک 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے جبکہ فائنل تک 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ سے محظوظ ہوں گے لیکن ہر فرد کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔
پوائنٹ ٹیبل :
پاکستان سپر لیگ 7میں اب تک تمام ٹیمیں 6 میچز کھیل چکی ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے ، پشاور زلمی پانچویں اور اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 11 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 6 گھنٹے قبل