کراچی ایئرپورٹ کے ایپرون ایریا میں اجازت نامے کے بغیر گاڑیاں لائے جانے انکشاف
کراچی : سی اے اے نے معاملے کا نوٹس لیکر تمام ایرلاینز اور سرکاری محکموں کو وارننگ جاری کردی ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ایپرون ایریا جیسے حساس مقام پر سیفٹی رولز کی بڑی خلاف وزری کا انکشاف ہوا ہے، کراچی ایرپورٹ کے ایپرون ایریا میں اجازت نامے کے بغیر گاڑیاں لائے جانے انکشاف ہوا ہے جس کے بعد سی اے اے نے معاملے کا نوٹس لیکر تمام ایرلاینز اور سرکاری محکموں کو وارننگ جاری کردیہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بغیر پرمٹ کے گاڑیوں کا ایپرون ایریا میں لانا سیفٹی کی سخت خلاف ورزی ہے، کراچی ایرپورٹ کے ایپرون ایریا میں بغیر ایپرون ڈرائیونگ پرمٹ کے گاڑیوں کے داخلہ بھی ایپرون رولز کی سخت خلاف ورزی ہے۔سی اے اے نے کراچی ایرپورٹ پر کام کرنے والے تمام سرکاری محکموں اور ایرلاینز کو احتیاط کی ہدایت کردی۔
مراسلے کے مطابق بغیر ایپرون ڈرائیونگ پرمٹ اور اپروں وہیکل پرمٹ کے کراچی ایرپورٹ ایپرون ایریا میں گاڑیوں کی اجازت نہیں ہوگی،ائیرپورٹ پر کام کرنے والے تمام ادارے اور ایرلاینز ایپرون ایریا میں کام کرنے اپنے ملازمین کو رولز اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کریں۔
سی اے اے نے ایپرون رولز اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 18 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 20 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 15 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل





