لندن : سمندری طوفان یونائیس نے یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 3 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔


طوفان یونائیس نے برطانیہ اور پورے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، لندن سمیت انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی انگلینڈ میں 196 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی جس کی وجہ سے لوگ پیروں پہ نہ سنبھل سکے اور کئی افراد اُڑ کر دور جا گرے۔
گزشتہ روز لندن میں طوفان یونیس کے باعث ریڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔
برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز میں جمعہ کے روز خطرناک موسم کے سبب "ریڈ وارننگ" جاری کی گئی تھی ۔
یورپ میں مجموعی طور پر 9 سے زائد افراد اب تک طوفان سے ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ میں 80 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہے جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس بری طرح متاثر ہے، برطانوی ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس چیک کرلیں ۔ طوفان کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیدر لینڈز میں بھی سمندری طوفان کے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے ، ڈچ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ فٹ بال اسٹیڈیم سمیت کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، ملک بھر سے 300 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ٹرینیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بند ہے۔ ایمرجنسی حالات کے باعث کئی علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملک میں 141 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی ہیں ، طوفان کے باعث بیلجیم، ڈنمارک اور سوئیڈن میں طوفان کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں ایک ہفتے میں یہ دوسرا طوفان ہے ، پہلے طوفان ڈڈلی کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں مسافروں کو شدید مشکلات ہیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں ، طوفان کے باعث کمبریا، نارتھ یارکشائر اور لنکا شائر میں 14 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوئے۔

پاکستان کا 78واں جشن آزادی قوم کو مبارک،ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
- 3 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈاداکارہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو میں تاریخ ساز کامیابی، مجموعی طور پر 16 تمغے جیت لیے
- 8 گھنٹے قبل

فورسز کسی بھی شخص کو 3ماہ تک حراست میں رکھنےکی مجاز ہونگی، انسداد دہشتگردی ترمیمی منظور
- 6 گھنٹے قبل

عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ،وزیر اعظم کا اظہارِ اطمینان
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آبادمیں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب ،سول وعسکری قیادت کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں،شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل
شالا مار باغ ،مغلیہ فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار جسے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے
- 4 گھنٹے قبل

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،20 افراد جاں بحق،درجنوں لاپتہ
- 7 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور،اسمگلنگ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست راجستھان میں یاتریوں کی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل