میلسی: وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنائی ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وہ میلسی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں ںے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی میں جنوبی صوبہ پنجاب کے قیام کی آئینی ترمیم پیش کریں گے۔
شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آپ نے بہت ساری چیزیں مجھ سے مانگ لی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ لگتا ہے کہ جو 74 سال میں کام نہیں ہوئے وہ آپ ایک سال میں کرانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے لیے آئینی ترمیم پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کریں گے یا نہیں؟ سب سامنے آجائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں جتنا کسانوں کے پاس پیسہ آیا ماضی میں کبھی نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی فصل کی قیمت میں اضافے سے کسان کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گندم کی سپورٹ پرائس بڑھائی، اب کسان کو کپاس کی دگنی قیمت مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان کو 70 سے 80 ہزار روپے تک کا فائدہ ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کھاد کی فیکٹریوں کو بند نہیں ہونے دیا، چین سے ایک لاکھ ٹن مزید کھاد بھی منگوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی سے 5 گنا کم قیمت پر اپنے کسانوں کو کھاد دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہماری حکومت کو بہت سے امتحانوں سے گزارا ہے، حکومت میں آئے تو ملک کا دیوالیہ ہوچکا تھا لیکن ہم نے بہتر طریقے سے کورونا وائرس کے بحران سے اپنے ملک کو بچایا حالانکہ کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ میں 40 سال کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے 2008 سے 13 کے دور میں آج سے زیادہ مہنگائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ڈالنے کی پوری کوشش کی، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی اور بجلی کی قیمت میں بھی کمی کی۔
عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جتنا ٹیکس دیں گے وہ سارا عوام پر بوجھ کم کرنے پر لگاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھگوڑا جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے اس کا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم وہ بچے تھے جو آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے تھے، والدین سے سیکھا تھا کہ پاکستان کو کسی کی غلامی نہیں کرنے دینا۔ انہوں نے کہا کہ نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے بھی نہیں دوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کے خلاف بیان اور ووٹ دیں تو میں یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا؟
انہوں ںے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ملک کو 100 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا مگر پاکستان کو کیا ملا؟
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے 10 فیصد لوگ بھی اس جنگ میں نہیں مرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا۔
جی این این کے مطابق عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں تو تیار ہوں جو آپ کریں گے لیکن کیا آپ تیار ہیں جو تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد میں کروں گا؟

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 8 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- 6 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 8 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 9 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل