Advertisement

وزیراعظم سے یورپی یونین کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان سےیورپی یونین کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ،روس اور یوکرین تنازع پر گفتگو ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 7th 2022, 7:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم سے یورپی یونین کے صدر کا  ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ذرائع وزیراعظم آفس نے کہا کہ یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس اور یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

  وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، صدر یورپی یونین سے یوکرین کی صورتحال کے بارے میں بات کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری فوجی تنازعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور ترقی پذیر ممالک پر اس کے منفی اقتصادی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے جنگ بندی اور تناؤ میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  میں نے انسانی امداد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کی اپیل کا اعادہ کیا۔

Advertisement