جنیوا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے مضر اثرات کی شکایات بے بنیاد ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے آسٹرا زینیکا کورونا ویکسین سے خون کے لوتھڑے بننے کی شکایت اور ان خدشات کومسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 3 یورپی ممالک جن میں ڈنمارک، ناروے اور آئس لینڈ شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آسٹرازینیکا ویکسین سے شریانوں میں خون کے لوتھڑے بننے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔جس کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے ٹیکوں کے لگانے کی مہم کو روک دیا تھا۔ان ممالک کے بعد تھائی لینڈ نے بھی بلڈ کلاٹنگ کی وجہ سے آسٹرازینیکا کی ویکسی نیشن کو روک دیا تھا۔
آسٹرازینیکا کا کہنا ہے کہ کسی ملک کی جانب سے مضر اثرات سے متعلق ٹھوس اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے، یہ مضر اثر کسی بھی ویکسین کے لگانے سے نہیں ہوتا۔
دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کا بھی کہنا ہے کہ آسٹرازینیکا کی وجہ خون میں خرابی معقول جواز نہیں کیوں کہ کسی بھی قسم کی ویکسین سے ایسا مضر اثر نہیں ہوسکتا ہے۔ ویکسی نیشن معطل کرنے والے ممالک اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ان ممالک کے خدشات دور کرنے کے لیے مشاورتی کمیٹی ویکسین کے محفوظ ہونے کے ڈیٹا کا جائز لے گی۔
آسٹرازینیکا ویکسین استعمال کرنے والے آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک نے کسی بھی قسم کے ری ایکشن کی تردید کرتے ہوئے ویکسین کے نتائج کو بہترین قرار دیا ہے۔

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 9 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 2 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 6 گھنٹے قبل