جی این این سوشل

کھیل

ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ کھیلنے کا احساس الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا:کپتان بابر اعظم

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہوم گراونڈ پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلنا ایک الگ احساس ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ کھیلنے کا احساس الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا:کپتان بابر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بابر اعظم لاہور میں تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا کیونکہ میں پہلی مرتبہ لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہوں۔

بیٹرز کے نیٹ سیشنز میں بولنگ کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان ہمیشہ مدد کرنے کے لیے بولنگ کرتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی مدد کرنے کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اظہر علی کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں، وہ ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں، ایک میچ کی پرفارمنس پر کسی کو باہر نہیں بٹھا سکتے، پُر اعتماد ہو کر میدان میں جائیں گے اور کوشش ہو گی کہ میچ جیتیں۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پلئینگ الیون آج دوبارہ پچ دیکھ کر پلان کریں گے، کل میچ سے قبل فیصلہ ہو گا اور سیریز جیتنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے، ہمارا مائنڈ سیٹ یہی ہے کہ میچ جیتنا ہے ٹیسٹ سیریز جیتنے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہو گا، ہم لاہور ٹیسٹ میں ریزلٹ چاہتے ہیں، پوری ٹیم لاہور میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لاہور میں کامیابی حاصل کریں اور اس کے لیے سخت محنت بھی کر رہے ہیں۔

پچ کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ پچ زیادہ مختلف نہیں لگ رہی لیکن مجھے لگتا ہے اس پچ سے ٹرن ملے گا، ٹاس جیتنے کے ساتھ ساتھ اچھا پرفارم کرنا بھی ہوتا ہے، یہ ضرور ہے کہ چوتھی اننگز میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ ہے۔

رن ریٹ کے حوالے سے ہونے والی تنقید کے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ اچھا کریں تب بھی تنقید ہوتی ہے اور اچھا نہ کریں تب بھی ہوتی ہے، ہم تنقید کو منفی نہیں لیتے، ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، رن ریٹ صورت حال کے مطابق ہوتا ہے، رن ریٹ اتنا سلو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم سے اسی طرح توقع جیسے ہمیشہ ہوتی ہے، انہیں علم ہے کہ کیسے کم بیک کرنا ہے اور وہ اچھا کھیلیں گے۔

موسم

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر  فہرست ،   ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر اول نمبر پر آگیا، شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان انجینئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979، غازی روڈ انٹر چینج پر 882 اور کلائمٹ فنانس پاکستان ہیڈ کوارٹر 790 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور بیماری سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں۔

لاہور میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کھل گئی ہیں لہٰذا طلبہ و طالبات کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ شہر میں تعمیراتی کاموں پر آج رات تک پابندی عائد ہے۔

تمام تفریحی مقامات اور پارکوں پر شہریوں کے لیے کھول دیے گئے، شہر کی تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز پلازے رات آٹھ بجے بند ہوں گے۔ ریسٹورنٹ کو بند کرنے کے لیے رات 10 بجے کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا کوئی فرد نہیں جوآئین و قانون سے ہٹ کر آپ کو معافی دے سکے، بشریٰ ہی بی بی ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہورہیں، توشہ خانہ کا فراڈ سب کے سامنے ہے جعلی رسیدیں پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال

 

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، ایسا کوئی فرد نہیں جو آئین و قانون سے ہٹ کر معافی دے سکے۔

لاہورمیں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آج پی ٹی آئی کا ناٹک بند ہوگا۔ ملک کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات ناگزیرہوجاتے ہیں۔ لوگوں کی جان و مال اورغیرملکی سفارت خانوں کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یہ اقدامات خوشی سے نہیں اٹھا رہی، اس طرح کے احتجاج اوردھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا، جھوٹ اورانتشارپھیلانے کا مقصد ملک کی ترقی کو روکنا ہے۔ سیاسی جماعت پاکستان میں انتشار، افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی کے خلاف جو کیسزہیں ان میں ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں، اس گروہ سے خیرکی توقع رکھنا ایک رسک ہے،  حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا انتظامی اختیار نہیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ کے پی حکومت کی اپنے صوبے میں دہشتگردوں پرکوئی نطر نہیں، راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو ہونے والی تکلیف کا احساس ہے۔ نومئی کو پی ٹی آئی نے وہ کچھ کیا جو دہشتگرد بھی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نےعسکری تنصیبات پرحملے کیے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، حکومت ماضی میں ان کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کر چکی ہے، شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا کوئی فرد نہیں جوآئین و قانون سے ہٹ کر آپ کو معافی دے سکے، بشریٰ ہی بی بی ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہورہیں، توشہ خانہ کا فراڈ سب کے سامنے ہے جعلی رسیدیں پیش کی گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان انڈسٹری کے نامور اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان انڈسٹری کے نامور اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

پاکستان انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔

80 کی دہائی میں ٹیلی وژن پر چلنے والے ڈرامہ سیریز 'ففٹی ففٹی' سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا، وہ 16 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے شوبز کیریئر کا آغاز 1964 میں پندرہ سال کی عمر میں اسٹیج ڈرامے سے ہوا۔ ضیاء محی الدین میں شو میں پر فارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن کے لیے راہیں ہموار ہوئیں جبکہ شعیب منصور اور انور مقصود کے سن 80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز 'ففٹی ففٹی' میں پرفارمنس کے بعد انہیں بے پناہ شہرت ملی۔

اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی دھاک بیٹھائی اور سلوراسکرین پر بہترین اداکاری پرانہیں 5 مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکار کے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی کے علاوہ ربڑ بینڈ، یہ زندگی ہے، ون وے ٹکٹ، دہلی کالونی، اسماعیل ٹائم اوراسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔

اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll