علاقائی
مردا ن میں چھت گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق
مردان : مردان میں کمرے کی چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
جی این این کےمطابق مردان کے علاقے کھنڈرے کلے،محلہ چھیڑ میں کمرے کی چھت گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسں، ڈیزاسٹر ویکل اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کیا۔
ریسکیو1122کے مطابق حادثے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، جا ں بحق افرادمیں 55 سالہ عمیر خان اور اسکی نواسی 4 سالہ ثوبیہ شامل ہیں۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ کمرے کے اندر 10 افراد موجود تھے۔
کھیل
دوسرا ون ڈے، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے تین اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
دوسرا ون ڈے، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا ہے، میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے تین اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔
اس سے قبل زمبابوے نے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا
بلاوائیو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کیخلاف پہلی بار سیریز جیتیں، یہ ہماری کرکٹ کیلئے تاریخی موقع ہوگا۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اسپنر ابرار احمد اور طیب طاہر کا ڈیبیو ہوگا جبکہ محمد حسنین اور حسیب اللہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
زمبابوے کے اسکواڈ میں کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا اور شان ولیمز شامل ہیں۔
پاکستانی اسکوڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی تھی۔
تجارت
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
پاکستان
پی ٹی آئی کارکنان کی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
ویڈیو میں کارکنان کو ٹول پلازہ پر دھاوا بولتے اور قیمتی سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے
پی ٹی آئی کارکنان کی سنگجانی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں کارکنان کو ٹول پلازہ پر دھاوا بولتے اور قیمتی سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے سنگجانی ٹول پلازہ پر حملہ کیا ، سرکاری کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان ساتھ لے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے پرتشدد کارکنان کے حملوں سے کئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑی بھی جلا دی گئی۔
پرتشدد کارروائیوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوزمنظرعام پر آچکی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شرپسند عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملوں سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 70 شدید زخمی ہو چکے ہیں، پرتشدد مظاہرین کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
ٹیکنالوجی 23 گھنٹے پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
تجارت 7 منٹ پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک