اسلام آباد: وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے اموات کی تعداد تصدیق شدہ ہے ۔

وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں کورونا سے جاں بحق کی اضافی تعداد سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد تصدیق شدہ ہے۔
وزارت صحت کا بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی کورونا سے اموات کی تعداد کو عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا ہے ، ملک میں اموات کی رپورٹنگ کے نظام کے لئے متعدد چیک موجود ہیں تاہم اموات کو رپورٹ کرنے کا کوئی بھی نظام مکمل طورپر درست نہیں ہوسکتا۔قبرستانوں میں رپورٹ ہونے والی اضافی اموات کورونا سے ملتی جلتی ہوسکتی ہیں۔
وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا اموات کے حوالے سے پاکستان کی رپورٹ کی گئی تعداد اصل تعداد کے قریب تر ہے۔ گزشتہ 2 سال کے دوران مجموعی اموات کے اعدادوشماراوراموات میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا۔
پاکستان نے کورونا کے باعث ہونے والی ہرموت کا پہلے ضلعی ،پھر صوبائی سطح پر ریکارڈ مربوط کیا گیا ، باقاعدہ ہیلتھ کئیر سسٹم کے تحت صوبائی سطح پر اموات کا ڈیٹا ،قومی سطح پر جاری کیا جاتا تھا ، پاکستان 97 فیصد مسلم آبادی پر مشتمل ہے جہاں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تدفین کی گئی ۔
کورونا سے جاں بحق افراد کی اکثریت کی مخصوص قبرستانوں میں تدفین کی گئی ، باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے ا ور قبرستانوں میں تدفین کرنے والوں کی تاریخ ،وقت اور لوکیشن کا مکمل ریکارڈ موجود ہوتا ہے ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے آغاز سے پاکستان ڈیٹا اور تجزیات کا استعمال کرتے ہوئے فیصلہ سازی میں آگے رہا ہے، گزشتہ تین سالوں کے دوران ماہانہ بنیادوں پر ہونے والی اموات کا تقابلی جائزہ لیا گیا ، اموات کا آڈٹ این سی او سی نے بڑے شہروں کے قبرستانوں کے ڈیٹا دیکھ کر کیا ،قبرستانوں کے اعداوشمار کا جائزہ ، سرکاری طور جاری کورونا اموات کے ڈیٹا سے زیادہ نہیں بتا رہا، متعدی بیماریوں کی درست ماڈلنگ کے لیے زمینی حقائق کی مکمل تفہیم کی ضرورت ہوتی ہے ۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ محض غیر حقیقی مفروضوں کے اعدادوشمار انتہائی گمراہ کن ہو سکتے ہیں ۔ کورونا کے حوالے سے اقدامات کی پوری دنیا میں تعریف کی جاتی ہے۔ پاکستان کے سیکرٹری صحت کو رواں ماہ کے آخر میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر کلیدی مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ
کورونا اموات سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے ، رپورٹ کے مطابق دنیا میں کورونا اور اس کے اثرات سے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ اموات ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ حکومت میں سرکاری اعداد وشمار سے 8 گنا زیادہ کورونا اموات ہوئیں، یہی نہیں مصر، بھارت، میکسیکو اور دیگر ملکوں میں بھی کورونا کی کم اموات بتائی گئیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سرکاری اعداد و شمار سے 10 گنا زائد کورونا اموات ہوئیں۔
ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ،متعدد افراد جاں بحق
- 40 minutes ago

پہلا ون ڈے: سلمان آغاکی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
- 4 hours ago

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ معطل کر دیا
- 5 hours ago

اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 5 hours ago

وی پی این کا استعمال خطر ناک قرار ہو سکتا ہے،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا
- 4 hours ago

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
- 5 hours ago

عدلیہ کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی ایک اصلاحی عمل ہے،چیف جسٹس
- 5 hours ago

اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حملہ آور کا تعلق کس شہر سے تھا؟
- 3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
- 4 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد وں کا بزدلانہ حملہ، فورسز نے تمام افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا
- 3 hours ago

وزیر اعظم کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت ، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
- 5 hours ago














