ہم دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دیں گے اور انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ دہشتگردی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صنعت کے پہیے کو سست کرنے والی رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز صدر دھماکے میں ایک شخص شہید اور 9 افراد زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ہم نے کراچی میں تلخ حالات دیکھے ہیں۔ وہ انسان نہیں جو اساتذہ اور نوجوانوں کو قتل کرے اس کا کیا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دیں گے اور انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ دہشتگردی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2004 میں کے سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے تجارتی میلہ سراج تیلی کا شاندار اقدام تھا۔ کراچی ایک اہم اقتصادی مرکز کے طور پر اپنی اہمیت رکھتا ہے اور میری حکومت مینوفیکچرنگ کی لاگت کو کم کر رہی ہے جبکہ صنعت کے پہیے کو سست کرنے والی رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور اس طرح کی نمائشیں ملک کی معاشی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ تجارتی روابط سے لے کر اقتصادی سرگرمیوں کو جنم دینے تک کئی فوائد فراہم کرتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی ملک کی صنعتی اور تجارتی ترقی کو ظاہر کرنے میں چیمبرز کا کردار بلاشبہ بہت اہم ہے اور کے سی سی آئی نے اپنا کردار بہت متحرک اور مؤثر طریقے سے اد

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 4 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 7 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 7 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 9 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 6 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 6 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 7 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 7 گھنٹے قبل