Advertisement
پاکستان

سازش کی ہے تو اب معیشت ٹھیک کر کے دکھائیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ کسی کے آگے جھکتا ہے اور نہ کسی سے ڈرتا ہے کیونکہ کسی کے آگے جھکنا شرک ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 4th 2022, 10:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سازش کی ہے تو اب معیشت ٹھیک کر کے دکھائیں، عمران خان

اپردیر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پاکستان کے نوجوان کبھی کسی کی غلامی قبول نہ کریں۔ سازش کی ہے تو اب معیشت ٹھیک کر کے دکھائیں۔

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خان نے خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان ایک ہی آواز لگا رہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نہ منظور اور میں چاہتا ہوں پاکستان کے نوجوان کبھی کسی کی غلامی قبول نہ کریں وہ انصاف اور حق کے لیے کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی اور تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا۔ ہندوستان میں موجود مسلمانوں نے بھی پاکستان کے لیے ووٹ دیا تھا اور پاکستان جس نظریے پر بنا تھا جب تک اس نظریہ پر نہیں جائیں گے قوم نہیں بن سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں تاریخی مہنگائی کی اور پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی گئی۔ ہم پر بھی آئی ایم ایف کا دباؤ تھا اور جب آئی ایم ایف نے دباؤ ڈالا تو ہم نے پیٹرول 10 روپے کم کر دیا تھا اور بجلی کی قیمت 4 روپے فی یونٹ کم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ کسی کے آگے جھکتا ہے اور نہ کسی سے ڈرتا ہے کیونکہ کسی کے آگے جھکنا شرک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل نے ہمارے خلاف سازش کی اور شہباز شریف کو ملک پر مسلط کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا۔ جب ہم آئے تھے پاکستان میں فی کس آمدن 16 ہزار 300 روپے تھی اور ہم جب گئے تو پاکستان میں فی کس آمدن 36 ہزار روپے سے زائد تھی۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان بھیس بدل کر عمرہ کرنے گئے تاکہ ڈیزل ڈیزل کا نعرہ نہ لگے۔ آصف زرداری، شہباز شریف اور نواز شریف کی دولت ملک سے باہر پڑی ہوئی ہے جبکہ موجودہ حکومت آئی اور ایکسپورٹ میں 10 فیصد کمی ہو گئی۔ امپورٹڈ حکومت نے رات کے اندھیرے میں پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت بھی 45 فیصد بڑھا دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ہمیشہ کرپشن پر گرائی جاتی تھیں اور بلاول بھٹو نے تو ہمارے دور میں اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کیا لیکن ہماری حکومت مہنگائی کی وجہ سے نہیں بلکہ سازش کے تحت گرائی گئی ہے۔ ہمارے دور میں ملکی آمدنی میں 6 فیصد اضافہ ہوا تھا، ہم نے کسی صورت بھی یہ غلامی قبول نہیں کرنی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آٹا 38 فیصد، بڑا گوشت 20 فیصد، چاول کی قیمت 41 فیصد، مرغی کا گوشت 62 فیصد، گھی کی قیمت 50 فیصد، دالوں کی قیمتیں 22 فیصد بڑھا دی ہیں۔ پیاز کی قیمت 30 فیصد اور انڈے کی قیمت 24 فیصد بڑھا دی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف آج کل بہت زیادہ خوفزدہ ہیں اور کہتے ہیں کہ پتہ نہیں تھا بارود کی سرنگیں بچھائی گئیں اور شہباز شریف اگر آپ سے حکومت نہیں چلتی تو سازش کیوں کی تھی۔ شہباز شریف بوٹ پالش کر کے اقتدار میں آئے ہو اب ذمہ داری بھی لو۔ اب سازش کی ہے تو معیشت ٹھیک کر کے دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں شہباز شریف صبح 7 بجے کام پر پہنچ جاتا ہے تو کیا شہباز شریف عوام کو معاشی تباہی میں ڈبونے کے لیے 7 بجے دفتر جاتے ہیں؟ ڈونلڈ نے کہا کہ عمران خان کو نکالو ورنہ پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ نیشنل سیکیورٹی کونسل نے تصدیق کی کہ بیرونی مداخت ہوئی ہے اور سازش سے آئی حکومت نے ملک کو مسائل میں ڈبو دیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو فیصلہ کرنے دو وہ کس قسم کی حکومت چاہتے ہیں۔ بھارت، اسرائیل اور امریکہ کو ہمارے مستقبل کا فیصلہ کرنے نہیں دیں گے۔

Advertisement
ڈرون حملہ: کویت ایئرپورٹ کے فیول ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی

ڈرون حملہ: کویت ایئرپورٹ کے فیول ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا  اجلاس، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سمیت توانائی بحران زیر غور

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سمیت توانائی بحران زیر غور

  • ایک دن قبل
سال 2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ سموگ زدہ ملک قرار

سال 2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ سموگ زدہ ملک قرار

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

  • 7 گھنٹے قبل
وائٹ ہاؤس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تصدیق

وائٹ ہاؤس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تصدیق

  • ایک دن قبل
طویل عرصہ بعد پنجابی فلم میں کام کیا،پسند کرنیوالوں کا دل سے ممنون ہوں،اداکار شان شاہد

طویل عرصہ بعد پنجابی فلم میں کام کیا،پسند کرنیوالوں کا دل سے ممنون ہوں،اداکار شان شاہد

  • ایک دن قبل
امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم 

امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم 

  • ایک دن قبل
پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کر لی

پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کر لی

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کے نرخ میں آج پھر بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کے نرخ میں آج پھر بڑا اضافہ

  • 8 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
 محمد باقر ذوالقدرعلی لاریجانی کی جگہ ایران کے نئے سیکیورٹی چیف مقرر،ایرانی میڈیا کی تصدیق

 محمد باقر ذوالقدرعلی لاریجانی کی جگہ ایران کے نئے سیکیورٹی چیف مقرر،ایرانی میڈیا کی تصدیق

  • ایک دن قبل
پاکستان نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز ایران کے حوالے کردیں

پاکستان نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز ایران کے حوالے کردیں

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement