پاکستان
کراچی : ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگی آگ پر چار روز بعد قابو پا لیا گیا
واٹربورڈ حکام کےمطابق تقریباً پندرہ لاکھ گیلن پانی آگ بجھانےمیں استعمال کیا گیا۔
کراچی میں جیل چورنگی کےقریب ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگی آگ پر چار روز بعد قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کادعویٰ ہےکہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔بیسمنٹ اور گراونڈفلور پر کولنگ کا عمل بھی مکمل ہے۔میزنائن فلورپر کولنگ کا عمل جاری ہے۔
کراچی میں بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے جیل چورنگی کےقریب ڈپارٹمنل اسٹورکی بیسمنٹ میں لگنےوالی آگ پر چوتھے روز قابو پا لیا گیا۔فائربریگیڈحکام کادعویٰ ہےکہ اسٹور کے بیسمنٹ اور گراونڈ فلور پر کولنگ کا عمل مکمل ہےتاہم میز نائن فلور پر کولنگ کا کام جاری ہے۔
بیسمنٹ میں کوکنگ آئل،ڈائپرز،پرفیوم، کاسمیٹیکس اور موجود دیگر اشئمیاء نے آگ کی شدت میں اضافہ کیا۔بےقابوشعلوں نےبیسمنٹ سے گراؤنڈ فلور اور پھر میزنائن کارخ کیا۔
فائر فائٹر آفیسر نے بتایا کہ میزنائن فلورکاکچھ حصہ چاروں طرف سے بند تھا۔ مشینری کی مدد سے دیواریں اورچبوتراتوڑکر پانی کی رسائی ممکن بنائی گئی۔پانی کی کمی محسوس نہیں ہوئی،واٹر بورڈ نے بلا تعطل پانی فراہم کیا۔
واٹربورڈ حکام کےمطابق تقریباً پندرہ لاکھ گیلن پانی آگ بجھانےمیں استعمال کیا گیا۔ میزنائن فلور پر آٹھ فائرٹینڈراور ایک اسنارکل آگ بجھانےکےعمل میں حصہ لیا۔
ایس بی سی اے کی تکنیکی ٹیم کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد میٹریل ٹیسٹنگ کرے گی۔حکام کے مطابق جانچ کے تین دن بعد موصول ہونے والی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گاکہ عمارت رہنے کے قابل ہے یا نہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسماء بتول کےمطابق آگ قابو میں آئی تو متاثرہ بلڈنگ کی پارکنگ ون اور ٹو سے گاڑیاں اترنے کا کام شروع کیا گیا۔ چھ گاڑیاں اور بائیس کے قریب موٹرسائیکلیں نکال لی گئیں۔ رینجرز کی نگرانی میں تصدیق کے بعد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔
دنیا
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی
تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی تنظیم پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔
تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔
پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔
دنیا
برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ
دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے
دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سربراہی اجلاس میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔
اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ برازیل میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔
کھیل
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہےلیکن بھارتی حکومت نےبلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سےانکار کر دیا۔
یہ بات اہم ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 9 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
کھیل 14 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان