جی این این سوشل

کھیل

کشمیرپریمیئرلیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ

لاہور:کشمیرپریمیئرلیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اب سیزن 2میں 6کےبجائے 7ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کشمیرپریمیئرلیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے لیے این او سی جاری کر دیا، کے پی ایل آئندہ ماہ مظفر آباد میں شیڈول ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے این اوسی کے لیے شرائط عائد کی گئی تھیں، کےپی ایل نےپی سی بی کی تمام شرائط مان لیں جس پر پی سی بی نے یکم اگست سے25اگست تک ٹورنامنٹ کرانےکی اجازت دی ہے

علاوہ ازیں کشمیر پریمیئرلیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ بھی ہوا ہے جس کے بعد کے پی ایل سیزن 2 میں 6 کی بجائے اب 7 ٹیمیں کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیزن7 فرنچائزز پر مشتمل ہوگا، کشمیر پریمیئر لیگ کی 7ویں ٹیم جموں جانباز ہوگی جبکہ لیگ کے سیزن 2 کی ڈرافٹنگ عیدالاضحیٰ کے بعد ہوگی۔

تجارت

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

انڈکس میں 351.07 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈکس 73ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرتے ہوئے 73115.31 پوائنٹس ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈکس میں 73ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی عبور کر لیا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈکس میں 351.07 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈکس 73ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرتے ہوئے 73115.31 پوائنٹس ہو گیا۔

دوپہر 12بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 33 کروڑ 12لاکھ سے زیادہ حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 12.47 ارب روپے ہے۔ کاروبار سرگرمیوں کے آغازپر پاک الیکٹران ، فوجی فوڈز اور ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے زیادہ حصص کا لین دین ہوا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران 12 فلسطینی شہید ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ رفح کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

علازہ ازیں غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ اور مصر کی سرحد پر رفح کراسنگ سے فوٹیج میں گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔مغربی کنارے میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی اور مصری حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کے جنوبی قصبے رفح میں داخل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دو ریزرو فوجی افسران کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن کا تعلق اسرائیلی فوج کی 6551ویں بٹالین کے 551ویں بریگیڈ سے تھا ۔ دونوں کی عمریں 31 سال تھیں اور دونوں اسرائیلی فوج میں میجر تھے۔ اس سے قبل اتوار کو کریم شالوم بارڈر کراسنگ کے قریب راکٹ حملے میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، وفاقی وزیر خزانہ

کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے ، جون جولائی اور اگست میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے، تجارتی خسارہ قابو میں ہے اور گزشتہ 10 ماہ سے معاشی اہداف درست سمت میں جا رہے ہیں۔

وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا وفد یہاں آیا ہوا تھا، سعودی وفد سے بزنس ٹو بزنس مذاکرات ہوئے، ہمارے معاشی اہداف صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تجارتی خسارہ قابو میں ہے، ہماری زراعت کی جی ڈی پی 5 فیصد پر گروتھ کر رہی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہے، ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، امریکا اور یورپ کے سرمایہ کاروں سے بھی رابطوں میں ہوں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم بھی رواں ماہ آئے گی جن سے لمبا پروگرام ہم کریں گے، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ضروری ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہوگئے، ٹیکس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں رضاکارانہ کام بہت کم کئے جاتے ہیں مگر ٹیکس کی ریشو بہت کم ہے ان معاملات کو بہتر بنانا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو نو فیصد ہو تو ملک نہیں چل سکتا،

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے حکومتی سطح کے کام عوام سے بھی شیئر کئے جائیں، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے، صرف باتوں سے ہمارا گزارا نہیں ہوگا، ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنشن ریفارمز پر بات ہو رہی ہے، ملک میں سرکاری ملازمین کا پول بہت بڑا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن کے سالانہ بہت بڑے اخراجات ہیں، ہم ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں، سٹرکچرل اصلاحات ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنشن کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرائیں گے، ٹیکس اور پنشن اصلاحات کیلئے ایوان کو متحد ہو کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کو لے کر تمام اشاریئے مثبت ہیں، عالمی جریدے اور ادارے معیشت کی بہتری کی بات کرتے ہیں جو سرٹیفکیٹ ہے، ہم اصلاحات کی طرف جا رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا حکومتی اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنشن کا ایک بہت بڑا بوجھ ہے جو حکومت پاکستان کو اٹھانا پڑتا ہے، پنشن کے حوالے سے ابھی تجاویز طلب کی گئی ہیں،غورو فکر کیا جا رہا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن سے متعلق اصلاحات تمام اداروں پر لاگو ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll