اسلام آباد : پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔


تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف کی گئی ہے ۔ وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کا اعلامیہ شیئر کیا ہے ۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں قسط کی مد میں 1 ارب 17 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے کاوشوں پر وزیرِ اعظم شہباز شریف، ساتھی وزراء، سیکریٹریز اور فنانس ڈویژن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Pakistan and IMF have reached an agreement. We will soon receive $1.17b as the combined 7th & 8th tranche. I want to thank the PM, my fellow ministers, secretaries and especially the finance division for their help and efforts in obtaining this agreement. https://t.co/376sCHLc1Y
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 14, 2022
واضح رہے کہ معاہدے سے متعلق آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمیں شرحِ سود سے منسلک رہیں گی، کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے، حکومتِ پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے تاہم پاکستان کو حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہو گا، صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کے لیے یقین دہانی کرائی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے بھی تیار رہنا ہو گا، رواں مالی سال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 364 ارب رقم رکھی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق ایکسٹینڈڈ فنڈز فیسیلٹی پروگرام جون 2023ء تک بڑھانے پر غور کریں گے۔
آئی ایم ایف بورڈ پروگرام میں مزید ایک سال کی توسیع پر غور کرے گا ، پاکستان کو ایک ارب ڈالرز مزید فراہم کیے جا سکیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 1.177ارب ڈالر قسط ملنے سے قرض کی رقم مجموعی طور پر 4 ارب 20 کروڑ ڈالر ہو جائے گی، پاور سیکٹر کا گردشی قرض مالی سال 2022 میں 850 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، پاور سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے ایک فعال اور محتاط مالیاتی پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے، اس کے علاوہ سماجی تحفظ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور اصلاحات کا بھی کہا گیا ہے ۔
آئی ایم ایف پروگرام کی مدت میں ایک سال توسیع سے قرض پروگرام کا حجم 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7 ارب ڈالر ہو جائے گا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف معاہدے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور 100 انڈیکس 327 پوائنٹس اضافے سے 42190 کی سطح پر موجود ہے۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 13 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 16 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 14 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل






