اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں رواں سال پولیو کے 12 ویں کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔


ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں سال پولیو کے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے ہیں ۔
اس حوالے سے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی و شمالی اضلاع پولیو وائرس کے لیے حساس قرار دیئے جا چکے ہیں اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے ، وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعدد بار پولیو مہمات کا انعقاد کر چکے ہیں ، موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعدد حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ، جس میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے ، ہمارے بچے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے حقدار ہیں، تمام والدین کو حالات کی نزاکت کا احساس ہونا چاہئے۔
وزیر صحت نے اپیل کی کہ وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔
واضح رہے کہ پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم 1988 میں شروع ہوئی تھی اور اب یہ بیماری دنیا سے خاتمے کے قریب ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی تک ختم نہیں ہوسکا ہے ۔ اس سے قبل 25 اگست کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) افریقہ کو پولیو سے پاک قرار دے چکی ہے ۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 16 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 11 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 15 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 16 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 17 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 14 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago







