کھیل

کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب آج برمنگھم میں ہوگی

انگلینڈ: کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب آج انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوگی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 28 2022، 9:27 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب آج برمنگھم میں ہوگی

کامن ویلتھ گیمز میں72 ممالک کے   12 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ پاکستان کا 103 رُکنی دستہ بھی کامن ویلتھ گیمز میں شریک ہے۔

پاکستان کی جانب سے معروف ریسلر انعام بٹ اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف قومی پرچم تھام کر دستے کی قیادت کریں گی۔

قومی کھلاڑی 12 مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری بھی دولت مشترکہ کے بین الوزارتی اجلاس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے دستے کا حصہ ہوں گے۔

کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں جاری رہیں گے ۔