اسلام آباد: اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں، وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارش پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا قوانین کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں۔اٹارنی جنرل نے سفارشات میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت کی جائے، سوشل میڈیا رولز میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارش پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،ڈاکٹر شیری مزاری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں ملیکہ بخاری،سینٹر علی ظفر،سیکرٹری وزارت آئی ٹی شامل ہیں، جبکہ چئیرمین پی ٹی اے بھی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔کمیٹی تیس روز کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو دے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے 27 نومبر 2020 کو 'ریموول اینڈ بلاکنگ اَن لا فل آن لائن کانٹینٹ (پروسیجر، اوور سائٹ اینڈ سیف گارڈز) رولز 2020 'کے عنوان سے قواعد نافذ کیے تھے لیکن ڈیجیٹل رائٹس ایکٹیوسٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خاص طور پر اے آئی سی کے اراکین نے اس کا خیرمقدم نہیں کیا تھا۔اے آئی سی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط بھی لکھا گیا تھا اور ان قواعد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 14 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 11 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 10 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago








