مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال
تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ نویں "ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس " کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات،جس میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ان دو طرفہ تعلقات کی بنیاد یکساں تاریخ، جغرافیائی قربت اور مشترکہ مفادات پر قائم ہے ۔پاکستان اور ایران کے درمیان ادارہ جاتی میکنزم سے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے کثیر مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزیرخارجہ نےتوقع ظاہرکی کہ پاک ایران باڈر مارکیٹ کے جلد قیام سے دونوں ممالک یکساں مستفید ہوں گے۔ وزیرخارجہ نے بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی مسلسل حمایت پر، ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے کی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل پر خصوصی تبادلہ ء خیال ہوا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔
پاکستان افغان امن عمل سمیت ،خطے میں امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 15 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 11 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 hours ago





