جی این این سوشل

پاکستان

13 اگست کے لاہور جلسے میں مستقبل کا لائحہ عمل دوں گا: عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ 13 اگست کو شیڈول لاہور جلسے میں مستقبل کےلائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

13 اگست کے لاہور جلسے میں مستقبل کا لائحہ عمل دوں گا: عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے سربراہ مسلم لیگ ض اعجازالحق کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اورضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سابق وزءر اعثم نے کہا کہ 13 اگست کو لاہور میں عظیم الشان جلسہ کریں گے جس میں اہم اعلانات کروں گا اور مستقبل کالائحہ عمل دوں گا۔

 دوسری طرف اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور امن وامان پر بالکل توجہ نہیں دے رہی، ملک روزبروز مہنگائی کی دلدل میں پھنستا جارہاہے۔

تجارت

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21 فیصد کم ہے،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 229 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.28 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1240 روپے، لاہور1280 روپے، فیصل آباد 1240 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1229 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1201 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 117 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

سندھ کے گورنرکامران خان ٹیسوری،وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ ،وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ  اور دوسرے حکام نے ایرانی صدراوراُن کے وفد کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : ایران کے صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی پاکستان کاپہلاتین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح کراچی سے تہران روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کا ’آزاد تجارتی معاہدے‘ کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ 

دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ پاکستان اور ایران دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینی ہے  اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں، مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام، اقتصادی فری زونز کے ذریعے اور نئی سرحدوں کھولیں جائیں گیں پاکستان اور ایران کے مشترکہ فیصلوں کے مطابق  اپنی دوطرفہ تجارت کو اگلے پانچ سالوں میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 

سندھ کے گورنرکامران خان ٹیسوری،وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ ،وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ  اور دوسرے حکام نے ایرانی صدراوراُن کے وفد کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

تین روزہ دورے کے دوران صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد لاہور اور کراچی گئے، ان کے دورے کے موقع پر دنوں ملکوں کے رہنماو ں کےدرمیان تجارت، روابط،توانائی اور عوامی رابطوں سمیت کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر کا مشترکہ اعلامیہ جاری

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر  کا  مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں نے 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور اسرائیلی مظالم پرموقف واضح کیا گیا۔

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔جیلوں میں قید دونوں ممالک کے شہریوں کی رہائی کا بھی فیصلہ ہوا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمسائیہ ممالک افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے افغان مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں، دونوں ممالک نے تمام افغان باشندوں کو ملکی معاملات میں شریک کرنے کا مشورہ دیا۔

پاکستان اور ایران نے مشترکہ اعلامیہ میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران نے دمشق میں ایرانی قونصلر سکیشن پر حملے کی مذمت کی، دونوں ممالک نے باہمی سرحد کو پاک ایران دوستی، امن کی سرحد کے طور پر تسلیم کیا، پاکستان اور ایران نے مستقل بنیادوں پر سیاسی، سکیورٹی حکام کے تعاون پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کا مقصد دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ مہمان صدر پیر کو اسلام آباد پہنچے۔ انھوں نے پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll