جی این این سوشل

صحت

ملک کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں  آج بروز  پیر 15 اگست سےانسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ پولیو مہم خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع بنوں ، لکی مروت ، شمالی اور جنوبی وزیرستان ، ڈی آئی خان ، ٹانک سمیت کراچی اور حیدر آباد میں شروع کی گئی ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سب مل کر پولیو وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ، علما کرام سول سوسائٹی میڈیا اور معاشرے کا ہر شخص پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کرادا ادا کرے ۔ 22 اگست سے ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی مہم شروع ہورہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وائرس کے خطرہ کے پیش نظر والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے ۔ پولیو پرگرام کراچی، حیدر آباد اور خیبرپختونخوا چھ اضلاع میں پولیو مہم بنوں، لکی مروت ، شمالی اور جنوبی وزیرستان ،ڈی آئی خان ، ٹانک24 اگست تک جاری رہے گی  جبکہ بلوچستان میں پولیو مہم 29 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گی ۔  

ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز 22 اگست سے ہو گا اور 26 اگست تک جاری رہے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ والدین پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں کیونکہ رواں برس پاکستان میں اب تک پولیو کے 14 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 

کھیل

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
 واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل  2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ 
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
بلاول بھٹو
سماجی روابط کی ویب

سائٹ ایکس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ 
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔
خیال رہے امریکا میں صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور  ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  نے فتح حاصل کر لی ہے، حکمرانی کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، 277الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مدمقابل ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی ۔
اپنے فاتحانہ خطاب میں ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو امریکا کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہو امریکا کو مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 12 نومبر  کو ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے اس حوالے سے  ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  اسپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی درخواست  ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll