کھیل
شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر
لاہور : قومی ٹیم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ نہ ہو سکے، اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
جی این این کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔
شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے ، ممکنہ طور پر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی ۔
اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لئے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی۔
پاکستان
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔
موسم
لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں
:بھارت سے آنیوالی سموگ آلود ہواؤں سے لاہور شدید متاثر ہو کر رہ گیا، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔
شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس995 تک جا پہنچا ہے جبکہ ڈی ایچ اے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 1588 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح شملہ پہاڑی کے اطراف میں اے کیو آئی 1465، عسکری 10 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1232 ریکارڈ ہوا ہے۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی338 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ لاہور آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا جس سے سموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ ماحولیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
لاہور میں سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں، سموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔
پاکستان
توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہو گی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان