کرائسٹ چرچ : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کوجیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں ٹی20 ٹرائی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے ہیں۔
وکٹ پر اوپنر محمد رضوان 78 رنز جبکہ آصف علی 4 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر مہدی حسن کو کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان کے آوٹ ہونے والے دوسرے بلے باز شان مسعود تھے جو 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جس کی بعد حیدر علی بھی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
قومی اسکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
بنگلہ دیش اسکواڈ
بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نور الحسن کر رہے یں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن مرزا، شبیر رحمٰن، افیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمٰن اور نسم احمد شامل ہیں۔
تین ملکی سیریز کا یہ میچ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلا جا رہا ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ سہ ملکی سیریز گذشتہ تین برسوں میں آئی سی سی کے کرکٹ کھیلنے والے فُل ممبرز کے مابین پہلی سیریز ہے۔
رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز تینوں ٹیموں کو ایونٹ کی بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرے گی۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- ایک دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- ایک دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- ایک دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 9 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 11 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- ایک دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 9 گھنٹے قبل







