ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا، بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ ٹو کے میچ میں ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ اننگز کھیل کر بھارت کو پاکستان کے خلاف کامیابی دلوادی۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔
اننگز کے آغاز پر ہی نسیم نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد حارث رؤف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو 15 رنز پر پویلین لوٹایا۔
اس کے بعد اکسر پٹیل کو 2 رنز پر بابر نے رن آؤٹ کیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
پاکستان کی اننگز:
قومی کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 رنز بنائے، شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور حارث رؤف 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینت میں کامیاب رہے۔
ٹاس جیت کر روہت شرما نے کہا کہ پچ بولنگ کےلیے بہتر لگ رہی ہے، میچ کی بہت اچھی تیاری کی ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتنے کے بعد بولنگ کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی، ہم چھ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اتررہے ہیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون:
قومی کرکٹ ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز شامل ہیں، ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد،حیدر علی،محمد نواز، آصف علی،شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم:
بھارت کی ٹیم میں کپتان روہت شرما سمیت، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، وکٹ کیپر دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، روی چندر ایشون، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور محمد شامی شامل ہیں۔
اس سے قبل خبریں تھیں کہ میلبرن میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں تاہم اب یہ امکان کم ہوگیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اس وقت دھوپ نکل آئی ہے۔
اس سے قبل ہوبارٹ میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں لنکن ٹائیگرز نے آئرش ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
- 41 منٹ قبل

ٹک ٹاک صارفین اب ویڈیو شیئرنگ ایپ سے زیادہ پیسے کماسکیں گے
- 2 گھنٹے قبل

بابا گورو نانک کا 556 واں یوم پیدائش: دو ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
- ایک گھنٹہ قبل

محسن نقوی سے ایرانی صدر کی ملاقات ، پاک ،افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش
- 30 منٹ قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 5 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 7 گھنٹے قبل

متنازعہ ٹوئٹ کا معاملہ:ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار
- 13 منٹ قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 6 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)



